۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید محمد کوثر جعفری

حوزہ/ ایام فاطمیہ کے حوالے سے انجمن حسینی بٹھنڈی سنٹرل جموں کی جانب سے مجالس کا اہتمام کیا گیا جسے حجۃالاسلام مولانا سید محمد کوثر علی جعفری اور حجۃالاسلام مولانا سید زوار حسین جعفری نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ کے حوالے سے انجمن حسینی بٹھنڈی سنٹرل جموں کی جانب سے مجالس کا اہتمام کیا گیا جسے حجۃالاسلام مولانا سید محمد کوثر علی جعفری اور حجۃالاسلام مولانا سید زوار حسین جعفری نے خطاب کیا۔

خطاب میں مولانا کوثر جعفری نے فضائل فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیہا کو بیان کرتے  ہوئے فرمایا کہ فاطمہ وجہ خلقت ارض و سماء ہیں اور پوری دنیا کی خواتین کیلئے نمونہ عمل ہیں۔

جو مقام اسلام نے خاتون کو دیا ہے وہ کسی مذھب میں نہیں ہے خواتین اگر فاطمہ زھرا سے متوسل ہونا چاہتی ہیں تو پہلی شرط یہ ہے کہ پردہ کو اپنی زندگی کا جزو لا ینفک سمجھتی ہیں۔مجلس میں شریک عزاداروں بالخصوص خواتین کو تلقین کی کہ وہ شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پاک زات کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیں۔

مولانا نے بیان کیا کہ جگر گوشہ رسول خدا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت عاشورہ کی مصیبت سے کم تر نہیں ہے، دنیا کی تاریخ کا پہلا دہشت گرد سانحہ جو رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ و سلم کی بیٹی کے گھر کے دروازے کو کہ جس دروازے سے فرشتے بھی بغیر اجازت داخل نہیں ہوتے آگ لگا دی گئی جسکے سبب حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پہلو بھی شکستہ ہوگیا اور جناب محسن شکم مادر میں شہید ہوگئے۔

مجلس کی آخر میں عالم اسلام میں بالعموم اور جمہوری اسلامی ایران، عراق،, شام اور ملک ہندوستان میں بالخصوص امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کی اور مرجع تقلید شیعیان جہان حضرت آیت الله العظمی سید علی حسینی سیستانی(مدظلہ العالی) و تمام مراجع عظام کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .